جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومپاکستانبشکیک اور اسلام آباد جڑواں شہر قرار، پاکستان اور کرغزستان نے اہم...

بشکیک اور اسلام آباد جڑواں شہر قرار، پاکستان اور کرغزستان نے اہم معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کردیئے

پاکستان اور کرغزستان نے بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے سمیت اہم معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کردیئے۔

جمعرات کو کرغزستان کے صدر صادرژپاروف کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کرغز صدر کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر انہیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

کرغز صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا جبکہ شہباز شریف نے بھی کابینہ کے ارکان کا کرغزستان کے صدر سے متعارف کرایا۔

کرغز صدر نے وزیراعظم ہائوس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم اور کرغز صدر بھی شریک ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور کرغز صدر صادر ژپاروف کے درمیان بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کرغزوزیر خارجہ نے پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی دستاویز کا تبادلہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون ،سیاحت و توانائی شعبے کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ممالک کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے ،ثقافت کے شعبے میں معاہدہ طے پایا۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام ،کرغز ثقافت، اطلاعات، کھیل و امور نوجوانان کی وزارت اور دونوں ممالک کی وزارت قانون و انصاف کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!