جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومپاکستانخیبر پختونخوا پولیس کی کارروائی، 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائی، 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

سنٹرل پولیس افسر پشاور کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی سپیشل ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شانگلہ اور پشاور میں کارروائی کی اس دوران ملزمان کیساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انتہائی مطلوب 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔

دوسری جانب کامیاب کارروائی پر آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!