جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینہانگ کانگ میں آتشزدگی سے متاثرہ تمام 7 عمارتوں میں باقیات کی...

ہانگ کانگ میں آتشزدگی سے متاثرہ تمام 7 عمارتوں میں باقیات کی تلاش کا کام مکمل

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ پولیس نے آتشزدگی سے متاثرہ تما م 7 عمارتوں کے اندر باقیات کی تلاش کا کام مکمل کر لیا ہے اور اب تلاش کے دائرے کو اردگرد کے علاقے تک بڑھایا جائے گا تاکہ آگ میں گرنے والے اسکیفولڈنگ کے نیچے کسی قسم کی باقیات کی جانچ کی جا سکے۔

پولیس کے مطابق تلاشی کا یہ عمل محفوظ حالات میں کیا جائے گا ،جن میں اسکیفولڈنگ اور راکھ کو احتیاط سے ہٹانا شامل ہے،جس کے لئے اضافی وقت درکار ہو گا۔

پولیس نے کہا کہ رہائشی کمپلیکس وانگ فوک کورٹ میں 7 عمارتوں میں لگنے والی آگ سے بدھ کی دوپہر دو بجے تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 159 ہوگئی جبکہ 31 تاحال لاپتہ ہیں۔

پولیس کے مطابق 140 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے، متاثرہ افراد کی عمریں ایک سال سے 97 سال کے درمیان ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!