جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینچین میں پہلے 10 ماہ کے دوران خدمات کی تجارت میں...

چین میں پہلے 10 ماہ کے دوران خدمات کی تجارت میں 7.5 فیصد اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی خدمات کی تجارت میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مستحکم اضافہ دیکھنے میں آیا اور درآمدات و برآمدات کا مجموعی حجم تقریباً 65.8 کھرب یوآن (تقریباً 930.5 ارب امریکی ڈالر) رہا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.5 فیصد اضافہ ہے۔

چین کی وزارت تجارت کےاعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں خدمات کی برآمدات 14.3 فیصد بڑھ کر 29 کھرب یوآن سے زائد رہیں جبکہ درآمدات میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا جو 36.7 کھرب یوآن سے زائد تک پہنچ گئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خدمات کی تجارت کا خسارہ 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 269.39 ارب یوآن کم ہوا۔

علم پر مبنی خدمات کی تجارت میں بھی مسلسل اضافہ ہوا جس کا مجموعی تجارتی حجم تقریباً 25.1 کھرب یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد زائدہے۔

اعداد وشمار کے مطابق سفری خدمات کی تجارت تقریباً 18.1کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد اضافہ ہے۔ اسی دوران سفری خدمات کی برآمدات میں 52.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!