جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومانٹرنیشنلیورپ کیخلاف جنگ کا ارادہ نہیں اگر یورپی رہنما یہی چاہتے ہیں...

یورپ کیخلاف جنگ کا ارادہ نہیں اگر یورپی رہنما یہی چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، روس

روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپ معاملات حل کی طرف لے جانے کی بجائے جنگ کرنا چاہتا ہے تو روس بھی پیچھے ہٹنے والا نہیں ہم بھی تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپین رہنمائوں پر الزام عائد کیا ہے کہ پہلے یورپی لیڈرز یوکرین کے حوالے سے مذاکرات سے الگ تھلگ رہے اور اب وہ یوکرین پر ہونیوالے والے ممکنہ معاہدے کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سیکڑوں دفعہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہمارا یورپ کیخلاف جنگ کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر یورپی رہنما یہی چاہتے ہیں تو ہم جنگ کیلئے تیار ہیں، اگر یورپی حکومتیں سفارتکاری کی جانب واپس لوٹتے ہوئے مذاکرات کا حصہ بنتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ انکو اس سے زمینی صورتحال کا درست اندازہ ہوسکے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!