جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومانٹرنیشنلٹرمپ انتظامیہ کی ڈیموکریٹس کی زیرِ قیادت ریاستوں کے فنڈز روکنے...

ٹرمپ انتظامیہ کی ڈیموکریٹس کی زیرِ قیادت ریاستوں کے فنڈز روکنے کی دھمکی

واشنگٹن (شِنہوا) ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ڈیموکریٹس کی زیرِ قیادت ریاستوں میں نافذ سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام (سنیپ) کے تحت خوراک کی امداد اس وقت تک روک دے گی جب تک یہ ریاستیں اس بات کے اعداد وشمار فراہم نہیں کرتیں کہ امداد کس کو مل رہی ہے۔

امریکی وزیرِ زراعت بروک رولنز نے وائٹ ہاؤس کی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اس پروگرام میں بہت زیادہ بے ضابطگی پائی جاتی ہےانہوں نےکہا اس پروگرام سے تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ امریکی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

رولنز نے کہا کہ امریکی محکمہ زراعت نے تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنےاعدادو شمار وفاقی حکومت کے حوالے کریں اور کہا کہ اس اقدام کا مقصد بے ضابطگی ختم کرنا اور امریکی ٹیکس دہندگان کا تحفظ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 29 "سرخ” ریاستوں نے ہاں کر دی ہے جبکہ 21 "نیلی”ریاستوں نے جن میں کیلیفورنیا، نیویارک اور مینیسوٹا شامل ہیں اب بھی انکار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ٹرمپ انتظامیہ ان ریاستوں کو وفاقی فنڈز کی فراہمی روکنا شروع کر دے گی اور فنڈز جاری نہیں ہوں گے جب تک وہ تعاون نہیں کرتیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!