جمعرات, دسمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد، ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جگہ کے حصول میں...

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد، ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جگہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے جناح سپورٹس کمپلیکس بھی نہ مل سکا، فیڈریشن کو دسمبر کے آخر میں ہونیوالی قومی چیمپئن شپ کیلئے جگہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے تاحال چیمپئین شپ کی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔

لاہور میں فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مناسب جگہ نہ دئیے جانے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کہا ہے کہ کئی ہفتے قبل جگہ کیلئے باضابطہ طور پر درخواست دی گئی تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ نے جناح سپورٹس کمپلیکس کی تصدیق نہیں کی جس کی وجہ سے جگہ کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

فیڈریشن نے الزام لگایا کہ ٹارٹن ٹریک کی سہولت ایتھلیٹکس کیلئے ہے لیکن ایتھلیٹس کی تیاریوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے اب وینیو کی تصدیق کے بعد نیشنل چیمپئین شپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائیگا۔

فیڈریشن کے مطابق نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کا ایونٹ پی او اے کی غیر قانونی کمیٹی کرا رہی ہے، صرف پاکستان میں فیڈریشن ہی ایتھلیٹکس کے ایونٹ کروانے کی مجاز ہے اور نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے غیر مجاز ایونٹ کو تسلیم نہیں کیا جائیگا۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں حصہ لینے والے ڈیپارٹمنٹس ہی ایتھلیٹس کی حفاظت اور اینٹی ڈوپنگ کے زمہ دار ہونگے انہوں نے اعلان کیاکہ کسی بھی خلاف ورزی کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!