جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسستی شہرت کیلئے کچھ اور کوشش کرلیں، جویریہ سعود

سستی شہرت کیلئے کچھ اور کوشش کرلیں، جویریہ سعود

پاکستانی فلموں کی معروف ڈائریکٹر سنگیتا کے سعود اور میرا کے پرانے رشتے کی تصدیق اور ایک واقعہ سنانے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی جس پر سعود کی بیوی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر ایک سخت نوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کا دفاع کیا اور سنگیتا کی جانب سے اپنے شوہر سعود اور اداکارہ میرا کے ماضی کے تعلقات پر تبصرہ کرنے پر سخت ردعمل دیا۔

انہوں نے لکھا آپکو مبارک ہو کہ آپ نے معصومیت کے پردے میں چھپ کر ایک خاندان والے شخص کی عزت پر داغ لگانے کیلئے بھولی بسری کہانیاں کھود نکالیں، یہ بھی ایک فن ہے مگر یہ کہانی ہمارے رشتے کو ہلا سکتی ہے اور نہ ہی انکے کردار کو کوئی نقصان پہنچا سکتی ہے، سستی شہرت کیلئے کچھ اور کوشش کرلیں۔

جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ میرے اور سعود کے درمیان محبت اور اعتماد پر مبنی مضبوط رشتہ کسی بھی پرانی افواہ یا تاثر سے متاثر نہیں ہوسکتا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!