جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومپاکستانالیکشن کمیشن، گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو...

الیکشن کمیشن، گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامئے کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے پولنگ 24 جنوری 2026کو ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3سے 8 دسمبر 2025ء تک جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 دسمبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 16دسمبر کو مکمل کی جائے گی۔

اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے جبکہ اعتراضات پر فیصلے 27دسمبر کو سنائے جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 28دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

اعلامئے کے مطابق 29دسمبر 2025ء کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی جبکہ 30دسمبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!