بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومتازہ ترینچینی ٹیم نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے چشموں کے بغیر وسیع...

چینی ٹیم نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے چشموں کے بغیر وسیع زاویے والا تھری ڈی ڈسپلے تیار کرلیا

شنگھائی(شِنہوا)تصور کریں کہ آپ اپنے کمپیوٹر سکرین پر کار ریس دیکھ رہے ہیں جس میں گاڑیاں سکرین سے باہر نکل کر آپ کے کمرے میں امڈ آتی ہیں اور آپ میز کے سامنے ادھر ادھر حرکت بھی کریں تو وہ واضح طور پر نظر آتی رہتی ہیں وہ بھی بغیر 3 ڈی چشموں یا خاص ہیڈ سیٹ کے۔

چین کے محققین کی تیار کردہ نئی ڈسپلے ٹیکنالوجی کی بدولت یہ دل موہ لینے والا تجربہ اب حقیقت کے مزید قریب آ چکا ہے۔

حال ہی میں شائع ہونے والے جریدے نیچر کی ایک تحقیق کے مطابق آئی ریئل نامی یہ نظام مصنوعی ذہانت (اے آئی) استعمال کرتے ہوئے ڈیسک ٹاپ سائز کی سکرینوں پر بغیر چشمے کے 3 ڈی مناظر تخلیق کرتا ہے اور صارف الیکٹرانکس کے شعبے میں دہائیوں پرانے مسئلے پر قابو پاتا ہے۔

یہ ڈسپلے 100 ڈگری تک دیکھنے کا منظر اور مکمل ایچ ڈی ریزولوشن فراہم کرتا ہے جس سے ناظرین قدرتی طور پر حرکت کر سکتے ہیں جبکہ 3 ڈی مناظر صاف رہتے ہیں جو سابقہ ٹیکنالوجیز صرف بہت چھوٹی سکرینوں یا محدود زاویوں پر فراہم کر سکتی تھیں۔

شنگھائی اے آئی لیبارٹری اور چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں واقع فودان یونیورسٹی کے محققین نے اے آئی پر مبنی ایک طریقہ اپنایا ہے جو آنکھوں کی حرکت کو ٹریک کرتا ہے اور صرف 3 معیاری ایل سی ڈی پینلز کی سادہ تہہ استعمال کرتے ہوئے تصویر کو متحرک طور پر بہتر بناتا ہے جس سے مستقبل کی صارف مصنوعات میں اس کی شمولیت ممکن ہو سکتی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!