گوانگ ژو(شِنہوا)2025انڈر سٹینڈنگ چائنہ کانفرنس’’نیا منصوبہ،نئی ترقی، نئے امکانات–چینی جدیدیت اور عالمی نظم ونسق کا نیا نظریہ‘‘ کے عنوان سے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں منعقد ہوئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولئی نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی گوانگ ڈونگ صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری ہوانگ کونمنگ نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ کئی سالوں کی ترقی کے بعد انڈر سٹینڈنگ چائنہ کانفرنس دنیا کے لئے چین کو سمجھنے کا سب سےموثر پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین نے طویل المدتی تحقیق اور عملی تجربات کی بنیاد پر کامیابی کے ساتھ چینی جدیدیت کو نظریاتی اختراع اور عملی پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھایا ہے اور اس کو وسعت دی ہے۔
شرکاء نے کہا کہ سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس نے آئندہ پانچ سال کے لئے چینی جدیدیت کا ایک نقشہ کھینچا ہے، جو ترقیاتی مواقع بانٹنے اور جدیدیت کے راستے پر دنیابھر کے دوسرے ممالک کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملاکر چلنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی طرز جدیدیت نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لئے فائدہ مند ہے۔
اس سال کی کانفرنس میں سیاستدانوں،سرکاری حکام، کاروباری شخصیات اور ماہرین سمیت 800 سے زیادہ افراد نےشرکت کی۔


