بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکراچی کی بگڑتی حالت پر شہری عدالت سے رجوع کریں، بشریٰ انصاری

کراچی کی بگڑتی حالت پر شہری عدالت سے رجوع کریں، بشریٰ انصاری

پاکستانی ڈراموں کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی حالت پر شہریوں سے بہتری کیلئے عدالت سے رجوع کرنے اپیل کی ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کراچی کی ابتر حالت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ آخر کیوں طاقتور لوگ اس شہر کو درست کرنے سے گریزاں ہیں جو لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے اور پاکستان بھر کے لوگوں کیلئے مواقع پیدا کرتا ہے۔

گزشتہ 30 سے 40 سال سے یہی سننے میں آ رہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت کراچی کی طرف توجہ نہیں دے رہی، کبھی ایم کیو ایم آئی، تو کبھی پیپلز پارٹی، لیکن کسی نے شہر کی حالت بہتر بنانے کی کوشش نہیں کی۔

کراچی ایک ایسا شہر تھا جہاں ہر قومیت کے لوگ امن و محبت کیساتھ رہتے تھے، پہلے شہر بہت خوبصورت تھا لیکن اب اسکا نقشہ مکمل بدل چکا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس سب کے باوجود کراچی کے لوگ ہمیشہ گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہیں ہر کسی کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یہاں کا ماحول بھی بہت خوش آئند ہے۔

صرف کراچی کی نہیں بلکہ پورے سندھ کی حالت انتہائی افسوسناک ہے لیکن صوبائی حکومت اپنے ہی صوبے کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کررہی، آخر کوئی اس شہر کی طرف توجہ کیوں نہیں دیتا؟۔

ذمہ دار لوگ بھی کراچی والے ہیں تو وہ کیوں اس شہر کی حالت درست نہیں کرتے، اب تمام شہریوں کو ملکر پٹیشن دائر کرنی چاہئے لیکن سوال یہ ہے کہ کس کیخلاف۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!