ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ژو یانگ، نمائندہ شِنہوا
"ہینان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشن کے آغاز کے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ اقدام چین کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مزید وسعت دینے اور ایک عالمی کھلی معیشت کی ترقی میں کس طرح مدد دے گا؟”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): وانگ وین، ڈین چھونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل اسٹڈیز، رین من یونیورسٹی آف چائنہ
"ہینان چین کے اُن ابتدائی خطوں میں سے ایک ہے جہاں شین زین کی طرح سب سے پہلے کھلے پن کا عمل شروع ہوا تھا۔ میرے خیال میں ہینان دنیا کے سامنے چین کی کھلے پن کی پالیسیوں، ان کے نئے خدوخال اور چین کے اعتماد کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔اس کے ساتھ یہ اقدام سرمائے کے بہاؤ کو بھی فروغ دے گا۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد چین کی ترقی کے نئے مرحلے کے ثمرات میں شریک ہو سکے گی جبکہ مقامی سرمایہ کار ہینان کو ایک نئے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بیرونِ ملک سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ آئندہ برسوں میں ہینان چین اور دنیا کے درمیان ایک نیا پل بن جائے گا، ایک ایسا پل جو مکمل طور پر آزاد اور کھلا ہوگا۔”
ہائیکو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہینان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز شروع کرنے والا ہے
یہ اقدام چین کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مزید وسعت دے گا
ہینان دنیا کے سامنے چین کی کھلے پن کی پالیسیوں کی نمائندگی کرتا ہے
جزیرہ ہینان بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک نیا مرکز بن رہا ہے
بین الاقوامی سرمایہ کار چین کی ترقی کے نئے مرحلے میں شریک ہوں گے
مقامی سرمایہ کار ہینان کو استعمال کرتے ہوئے بیرونِ ملک سرمایہ کاری کر سکیں گے
ہینان اور دنیا کے درمیان ایک مکمل طور پر آزاد اور کھلا پل قائم ہوگا
ہینان کے ترقیاتی منصوبے اور اقتصادی کامیابیاں جزیرے کی ترقی ظاہر کرتی ہیں
یہ قدم عالمی کھلی معیشت کی فروغ اور سرمایہ کے بہاؤ کو تیز کرے گا
ہینان مستقبل میں چین اور دنیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کا نیا مرکز بنے گا



