کونمنگ(شِنہوا) چین۔لاؤس ریلوے نے 4 سال قبل اپنےآغاز سے اب تک 6 کروڑ 25 لاکھ سے زائد مسافر دورے اور7 کروڑ 25 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان کی نقل وحمل کی ہے جس نے علاقائی اقتصادی و سماجی ترقی میں ایک مضبوط رفتار پیدا کی ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ یہ ریلوے چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں کونمنگ سے لے کر لاؤس کے دارالحکومت وینتیان تک 1 ہزار35کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہےجس نے علاقائی روابط کو بہتر بنایا ہے اور علاقائی اقتصادی ترقی کے ایک نئے محرک کے طور پر کام کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق چین۔لاؤس ریلوے نے کونمنگ سے لاؤس کے ذریعے تھائی لینڈ تک جانے والے روٹ پر ترسیل کے اخراجات میں 50 فیصد تک کمی کی ہے جبکہ لاؤس کے اندر نقل وحمل کے اخراجات 40 فیصد تک کم ہوئے ہیں۔
چین۔لاؤس ریلوے نے 3 دسمبر 2021 کو اپنے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا۔ بڑھتی ہوئی سرحد پار سفری طلب کو پورا کرنے کے لیے 13 اپریل 2023 کو کونمنگ اور وینتیان کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرین سروسز شروع کی گئیں۔



