بدھ, دسمبر 3, 2025
ہومپاکستانالیکشن کمیشن، سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب...

الیکشن کمیشن، سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4دسمبر سے 5دسمبر 2025ء تک ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6دسمبر 2025کو شائع کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8دسمبر 2025ء تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 10دسمبر 2025ء تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلے 12 دسمبر تک ہونگے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 13دسمبر 2025ء کو جاری کی جائیگی۔

ترجمان کے مطابق امیدوار 15دسمبر 2025ء تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

پولنگ 24دسمبر 2025کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!