بیجنگ(شِنہوا) چین میں2024 میں اوسط متوقع عمر بڑھ کر 79 سال ہو گئی ہے۔
قومی صحت کمیشن کے جاری کردہ ہیلتھ سٹیٹسٹکس بلیٹن میں ماں اور بچے کی صحت میں مسلسل بہتری کو اجاگر کیا گیا ہے جس کے مطابق زچگی کی اموات کی شرح گھٹ کر 14.3 فی ایک لاکھ رہ گئی جبکہ نوزائیدہ بچوں کی اموات کم ہو کر فی ایک ہزار میں سے 4 ہو گئی۔
چین کے طبی وسائل بھی مستحکم رفتار سے بڑھتے رہے۔ 2024 کے اختتام تک ملک میں 10 لاکھ 93 ہزار 551 طبی و صحت کے ادارے موجود تھے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 ہزار 766 کا اضافہ ہے۔ صحت کے پیشہ ور افراد کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی جو 2023 کے مقابلے میں 5 لاکھ 31 ہزار زیادہ ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ چین کے طبی اداروں نے 2024 میں 10.15 ارب مریضوں کو نمٹایا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 60 کروڑ کا اضافہ ہے اور یہ صحت خدمات کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور بہتر کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔



