منگل, دسمبر 2, 2025
ہومپاکستانپاکستان میں آبادی میں اضافہ، پانی قلت، موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں،...

پاکستان میں آبادی میں اضافہ، پانی قلت، موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، سینیٹر شیری رحمن

رہنماء پیپلزپارٹی و چیئرپرسن پارلیمنٹری فورم سینیٹر شیری رحمن نے آبادی میں اضافے، پانی قلت اور موسمیاتی تبدیلی کو بڑے چیلنجز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی پر کنٹرول کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

پاکستان پاپولیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ بڑھتی آبادی وسائل پر دبائو ہے، آبادی کنٹرول کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریاں درکار ہیں، بڑھتی آبادی جاب مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے، نئے گریجویٹس کیلئے نوکریاں نہیں مل رہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی ہماری معیشت پر اثر انداز ہو رہی ہے، پاکستان میں پانی کے ذخیرے کیلئے کوئی بڑا ڈیم نہیں بنایا گیا، واٹر سیکیورٹی اور فوڈ سیکیورٹی آبادی سے جڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے، عالمی بینک کے مطابق 45 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں، ملک میں پالولیشن فنڈ میں مزید فنڈز فراہم کئے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ملک میں آبادی کنٹرول میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اس لئے انہیں مزید موثر بنایا جانا چاہئے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!