وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
جاری بیان میں سہیل آفریدی نے حملے میں شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبائی حکومت پولیس کیساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فرار ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔


