منگل, دسمبر 2, 2025
ہومانٹرنیشنلایران اور سعودی عرب کی باہمی تعلقات پر بات چیت، خطے میں...

ایران اور سعودی عرب کی باہمی تعلقات پر بات چیت، خطے میں امن کے لئے تعاون پر زور

تہران(شِنہوا)ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارتکاروں نے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی اور خطے میں اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر امن کے تحفظ کے لئے علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سعود بن محمد الساطی نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

عراقچی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جاری "نسل کشی اور جرائم” اور لبنان و شام کے خلاف اس کی "جارحیت” کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مغربی ایشیا اور اس سے باہر امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے خطے اور مسلم ممالک کے درمیان زیادہ موثر تعاون اور ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ مغربی ایشیا میں اسرائیل کی "جنگ پسندی اور قانون شکنی” کو روکا جا سکے۔

سعودی سفارتکار نے خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لئے علاقائی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر اپنے ملک کے موقف کو اجاگر کیا۔

ایران اور سعودی عرب نے اپریل 2023 میں سفارتی تعلقات بحال کئے، جس سے 7 سالہ تعطل کا خاتمہ ہوا۔ ریاض نے 2016 میں تہران کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیئے تھے، جب ایرانی مظاہرین نے سعودی عرب کی جانب سے ایک شیعہ عالم کو پھانسی دیئے جانے کے بعد سعودی سفارتی مشنز پر حملہ کیا تھا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!