بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے حکام نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے بعد آفات کے ردعمل اور ریلیف کے لیے ہنگامی رسد کی ہم آہنگی کے ایک نظام کا آغاز کیا ہے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی وزارت نے بتایا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت کو ایک امدادی پیکیج فراہم کیا گیا ہے جس میں پورٹ ایبل آؤٹ ڈور چارجنگ اسٹیشنز، ہیوی ڈیوٹی کنویئرز، بلوئرز، ریسپیریٹرز، چشمے، حفاظتی لباس، ہیڈ لیمپس، اور واٹر پروف جوتے شامل ہیں۔ یہ نظام قومی کمیشن برائے آفات کی روک تھام، کمی اور ریلیف کے دفتر اور ایم ای ایم نے مشترکہ طور پرشروع کیا ہے۔
وزارتِ ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن نے ایچ کے ایس اے آر حکومت کو حفاظتی جوتے اور دیگر سامان بھی فراہم کیا جو پہلے دیئے گئے ہنگامی سامان، جیسے لائٹنگ ڈرون، ریکونیسنس ڈرون اور فائر ریسکیو بوٹس کے علاوہ ہے۔
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فک کورٹ میں بدھ کی دوپہر یہ ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 128 افراد کی جان گئی تھی۔


