آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ، ہمارے سامنے چیلنجز بہت زیادہ ہیں یقین ہے کہ سرخرو ہونگے، پیپلز پارٹی کی حکومت محرومیوں کا خاتمہ کریگی، ہم نے وقت ضائع نہیں کرنا عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے سے لوات، دواریاں، دودھنیال میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر وزراء کیساتھ نیلم میں موجود ہوں، تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کیلئے کابینہ اجلاس بلایا ہے، نیلم کے مسائل موسٹ سینئر وزیر کیساتھ ملکر حل کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل عوام سڑکوں پر تھے جبکہ آج لوگ سیاسی جماعتوں پر اعتبار کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کی سرپرستی اور حکومت پاکستان کا تعاون ہمارے ساتھ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔


