منگل, دسمبر 2, 2025
ہومتازہ ترینبیجنگ زمین سے 700سے 800 کلومیٹر بلندی پر خلائی ڈیٹا سنٹر قائم...

بیجنگ زمین سے 700سے 800 کلومیٹر بلندی پر خلائی ڈیٹا سنٹر قائم کرے گا

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ کے سائنس و ٹیکنالوجی کمیشن نے شہر کے خلائی تحقیقاتی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ مل کر مستقبل میں زمین سے تقریباً 700 سے 800 کلومیٹر کی بلندی پر طلوع و غروب آفتاب کے رخ والے مدار میں ایک خلائی ڈیٹا سنٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیجنگ میونسپل سائنس و ٹیکنالوجی کمیشن اور بیجنگ آسٹرو-فیوچر انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے اجلاس کے مطابق یہ خلائی ڈیٹا سنٹر گیگاواٹ سے زیادہ توانائی کی گنجائش رکھنے والا ایک بڑے پیمانے کا مرکزی نظام تشکیل دے گا، جس میں سپیس کمپیوٹنگ پاور، ریلے ٹرانسمیشن اور گراؤنڈ کنٹرول کے ذیلی نظام شامل ہوں گے۔ اس نظام کا ہر ذیلی مرکز لاکھوں کارڈز کی مجموعی صلاحیت کے حامل سرور کلسٹرز کی میزبانی کرنے کے قابل ہوگا۔

اجلاس کے مطابق ڈیٹا مرکز تین مراحل میں تعمیر کیا جائے گا۔ خلا پر مبنی کمپیوٹنگ کی معاونت کے لئے 2035 تک بڑے پیمانے کا ایک ڈیٹا مرکز قائم کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران خلائی ڈیٹا سنٹر کے لئے ایک اختراعی کنسورشیم کا بھی آغاز کیا گیا۔ بیجنگ آسٹرو-فیوچر انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اور اس سے وابستہ کمپنیوں کی قیادت میں قائم یہ کنسورشیم صنعتی سلسلے کی 24 تنظیموں کو یکجا کرتا ہے۔

اختراعی کنسورشیم خلائی ڈیٹا مرکز کی تعمیر اور اس کےاطلاق پر توجہ مرکوز کرے گا۔صنعتی انضمام اور ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لحاظ سےکنسورشیم خلائی ڈیٹا مرکز کے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، موبائل رابطے، نئے مواد اور نئی توانائی جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ انضمام کو فروغ دے گا اور خلائی معلوماتی ایپلیکیشنز میں نئے کاروباری ماڈلز کو بھی تقویت دے گا۔

ڈیٹا مرکز کے لئے پہلے مرحلے کے تجرباتی سیٹلائٹ کی تیاری مکمل ہو گئی ہے اور اس کا 2025 کے آخر یا 2026 کے آغاز میں افتتاح کیا جائے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!