منگل, دسمبر 2, 2025
ہومپاکستانیو این ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام، غلط معلومات پر مبنی...

یو این ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام، غلط معلومات پر مبنی تبصروں سے گریز کریں، پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور سیاسی تعصب اور غلط معلومات پر مبنی تبصروں سے گریز کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بے جا تشویش ناقابل فہم ہے، آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے مگر افسوس ہے کہ اقوام متحدہ کے بیان میں پاکستان کا موقف اور زمینی حقائق شامل نہیں کئے گئے ۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!