بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ کسٹمز کے مطابق اس سال کے پہلے 10 مہینوں میں بیجنگ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کے ذریعے ہونے والی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہواہے۔ یہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ ہائی ٹیک اور ماحول دوست شعبے بیجنگ کی برآمدات میں اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
بیجنگ کیپیٹل بین الاقوامی ہوائے اڈے اور بیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے اس مدت کے دوران مشترکہ برآمدات 214.64 ارب یوآن (تقریباً 30.28 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہیں۔
مجموعی طور پر بیجنگ نے پہلے 10 مہینوں میں 26.7 کھرب یوآن کی اشیاء کی تجارت ریکارڈ کی، جن میں برآمدات 515.69 ارب یوآن رہیں جو 2.8 فیصد زیادہ اور ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔
پہلے 10 مہینوں میں بیجنگ کی ابھرتی ہوئی صنعتوں نے مضبوط ترقی کی۔ ماحول دوست اور کم کاربن مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے 22.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بائیومیڈیسن کی برآمدات میں 15.8 فیصد اور انفارمیشن ٹیکنالوجی مصنوعات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق اب یہ شعبے علاقائی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
بیجنگ اپنے دونوں بڑے ہوائی اڈوں کے لئے بلند اہداف مقرر کر رہا ہے، جن کے تحت 2030 تک مسافروں کی مجموعی سالانہ تعداد 16 کروڑ سے زیادہ اور مال برداری اور ڈاک کی مجموعی ترسیل 25 لاکھ ٹن سے زائد تک پہنچانے کا ہدف ہے۔



