کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے کہا ہے کہ چین کے 15 ویں 5سالہ منصوبے کی تشکیل کے لئے سفارشات نے چین کی ترقی کے اگلے مرحلے کی سمت متعین کی ہے اور دنیا میں نئے سرے سے اعتماد پیدا کیا ہے۔
وزیر نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران سری لنکا مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
ہیراتھ نے یہ بات سری لنکا میں چینی سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ ایک خصوصی بریفنگ میں کہی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں سے متعلق تھی۔ اس اجلاس میں 15 ویں 5 سالہ منصوبے کی تشکیل کے لئے سفارشات کو منطور کیا گیا تھا جو اجلاس کی ایک اہم دستاویز ہے۔
سری لنکا کی سیاسی، کاروباری اور تعلیمی برادریوں کے نمائندوں نے اس خاکے کو بہت سراہا اور کہا کہ چین کی طویل المدتی منصوبہ بندی، تکنیکی ترقی اور اعلیٰ معیار کی ترقی عالمی معیشت کے لئے ایک مضبوط رفتار پیدا کرنا جاری رکھے گی اور چین-سری لنکا تعاون کے لئے وسیع گنجائش پیدا کرے گی۔
اپنی بریفنگ میں سری لنکا میں چین کے سفیر چی ژین ہونگ نے کہا کہ 14 ویں 5 سالہ منصوبے کی مدت کے دوران چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں تاریخی کامیابیاں حاصل کیں ،عالمی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ تقریباً 30 فیصد برقرار رکھا، ہائی ٹیک صنعتوں میں مسلسل توسیع کا مشاہدہ کیا اورماحول دوست اور کم کاربن کی منتقلی میں نمایاں پیش رفت کی۔



