منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینایتھنز میں "شی جن پھنگ: چین کی حکمرانی" کے یونانی ایڈیشن کی...

ایتھنز میں "شی جن پھنگ: چین کی حکمرانی” کے یونانی ایڈیشن کی تقریب رونمائی

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منگل کو ‘شی جن پھنگ: چین کی حکمرانی’ کا یونانی ایڈیشن متعارف کرایا گیا ہے۔ اس تعارفی تقریب میں دونوں ممالک کے 100 سے زائد نمائندے شریک ہوئے۔

شرکاء نے کہا کہ اس تقریب نے مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور ایک دوسرے سےسیکھنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی کے تجربات کے اشتراک سے چین اور یونان کے درمیان سمجھ بوجھ بڑھی اور اتفاق رائے قائم ہوا جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم ترقی کو آگے بڑھانے کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

چینی نمائندگان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو بڑھانے کے لئے وضع کردہ اسٹریٹجک منصوبے بھی متعارف کرائے۔ یونانی محققین اور مہمانوں نے کہا کہ چین نے قومی معاشی اور سماجی ترقی کے متواتر پانچ سالہ منصوبوں کے ذریعے اپنی حکمرانی کی افادیت اور فوائد ظاہر کئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے میں زیادہ فعال طور پر شامل ہوں گے اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

چائنہ انٹرنیشنل کمیونیکیشنز گروپ کے نائب صدر شی گانگ نے کہا کہ یہ کتاب قارئین کو نئے دور میں چین کی حکمرانی کو سمجھنے میں مدد دے گی جس کی نمایاں خصوصیات میں جامع اصلاحات، عوامی مرکزیت، تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور عالمی حکمرانی میں کثیرالجہتی اصول شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کتاب چین اور یونان کے درمیان باہمی تفہیم اور عملی تعاون کو مضبوط کرے گی۔

یونانی پارلیمنٹ میں یونان چین فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین یوآنیس ٹراگا کیس نے سال 2019 میں چین کے صدر شی جن پھنگ سے اپنی ملاقات کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کی رونمائی سیاسی نظریے کے ایک اہم کام کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ دوستی کو مزید گہرا بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تہذیب اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل جیسے تصورات موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ طویل تاریخ اور مشترکہ ترقیاتی اہداف رکھنے والے ممالک کے طور پر یونان اور چین کو عالمی ترقی کے فروغ کے لئے تخلیقی اور عملی تعاون کو آگے بڑھانا چاہئے۔

یونان میں تعینات چین کے سفیر فانگ کیو نے کہا کہ یہ کتاب چین کی حکمرانی کے فلسفیانہ اصولوں کو ظاہر کرتی ہے، چین کے کھلے پن اور شمولیتی حکمت عملی کو اجاگر کرتی ہے اور تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کی عصری اہمیت کو واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونانی ایڈیشن ثقافتی تبادلے کے لئے ایک نیا پل ثابت ہوگا اور یونانی قارئین کی بڑی تعداد کو چین کی حکمرانی کے فلسفے، ترقیاتی راستے اور ملکی و عالمی پالیسیوں کو سمجھنے میں مدد دے گا۔

سابق یونانی وزیر خارجہ جارج کیٹروگالوس نے کتاب میں اجاگر کئے گئے عوامی مرکزیت کے ترقیاتی فلسفے، چین کی طویل مدتی اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور عالمی استحکام میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ چار بڑے عالمی اقدامات سے کھلے پن، ترقی اور کثیرالجہتی مکالمے کے وژن کا اظہار ہوتا ہے اور یہ اقدامات انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے فلسفیانہ بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

دونوں ممالک کے ماہرین نے ماحول دوست ترقی، تکنیکی جدت، تہذیبوں کے درمیان باہمی تفہیم، کھلے پن، تعاون اور ایک خطہ ایک سڑک منصوبے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

کتاب ‘شی جن پھنگ: چین کی حکمرانی’ کا 44 زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔ اسے 180 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقسیم بھی کیا گیا۔ دنیا بھر کے قارئین میں اسے وسیع پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

ایتھنز سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندگان کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ایتھنز میں ‘شی جن پھنگ: چین کی حکمرانی’ کا یونانی ایڈیشن متعارف

تقریب میں چین اور یونان کے 100 سے زائد شخصیات شریک ہوئیں

تقریب مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے تبادلے اور سیکھنے کا اہم پلیٹ فارم بنی

حکمرانی کے تجربات سے چین اور یونان کے درمیان سمجھ بوجھ اور اتفاق رائے بڑھا

چین کی پانچ سالہ منصوبہ بندی نے حکمرانی کی افادیت اور فوائد واضح کئے

کتاب قارئین کو نئے دور میں چین کی حکمرانی سمجھنے میں مدد دے گی

یونانی ایڈیشن ثقافتی تبادلے کا نیا پل ہے جس سے تعاون میں مضبوطی آئے گی

ماہرین نے ماحول دوست ترقی، تکنیکی جدت اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا

شی جن پھنگ کے چار عالمی اقدامات کھلے پن اور مشترکہ مستقبل کی بنیاد بن سکتے ہیں

کتاب 44 زبانوں میں ترجمہ ہوئی اور 180 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!