منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینگوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مشترکہ میزبانی، چین کے نیشنل...

گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مشترکہ میزبانی، چین کے نیشنل گیمز عظیم تر خلیجی علاقے میں تاریخی پیش رفت

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں منعقدہ پندرہویں نیشنل گیمز جمعہ کے روز اختتام پذیر ہو گئی ہیں ۔

گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والا یہ پہلا بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے جو عظیم تر خلیجی علاقے میں تعاون کے لئے تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): تھامس باخ، اعزازی صدر، آئی او سی

"میرے خیال میں آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ عظیم تر خلیجی علاقے کے پاس کیا کچھ موجود ہے۔ یہاں کھیلوں سے متعلق عالمی معیار کی سہولیات ہیں، کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور ایک کامیاب ایونٹ کے لئے درکار تمام عناصر موجود ہیں۔ یہ بہت اہم ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): کوان کی، چیئرمین، ہانگ کانگ ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس افیلی ایٹس

"تینوں علاقوں کے درمیان تبادلوں کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ کھیلوں کے اس ایونٹ کا انعقاد بڑی سنجیدگی سے کیا گیا۔ یہاں مقابلے بہت سخت تھے کیونکہ ہر کوئی کوشش کر رہا تھا کہ وہ بہتر کارکردگی دکھائے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لاو وائی ہونگ، رکن بورڈ، جنرل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس آف مکاؤ

"تینوں علاقوں کی جانب سے نیشنل گیمز کی میزبانی ایک تاریخی اقدام ہے۔ یہاں اعلیٰ معیار کے کھلاڑیوں اور کچھ بہترین انتظامی طریقہ کار کو دیکھنے کے بعد ہم مستقبل میں مزید تعاون اور تبادلوں کے منتظر ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): روزانا لا شوک پوئی، سیکرٹری ثقافت، کھیل اور سیاحت، سربراہ نیشنل گیمز دستہ، ہانگ کانگ

"تینوں علاقوں کے درمیان تعاون انتہائی ہموار رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہانگ کانگ، گوانگ ڈونگ اور مکاؤ نے گزشتہ دو برس یا اس سے زائد عرصے تک قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے۔ اسی لئے اس عظیم تر خلیجی علاقے کے انضمام کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں ہم ایک دوسرے کے کام کرنے کے انداز اور ثقافت کو سمجھ سکتے ہیں اور کچھ نئے اور اختراعی طریقے آزما سکتے ہیں۔”

نیشنل گیمز چین کا اعلیٰ ترین ملٹی اسپورٹس ایونٹ ہے۔ رواں برس اس ایونٹ میں عظیم تر خلیجی علاقے کے ہانگ کانگ، گوانگ ڈونگ اور مکاؤ میں 34 کھیلوں اور 419 مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

گوانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں پندرہویں نیشنل گیمز جمعہ کے روز اختتام پذیر ہو گئے

گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ نے مشترکہ طور پر میزبانی کی تھی

نیشنل گیمز کو عظیم تر خلیجی علاقے میں تاریخی پیش رفت قرار دیا گیا

عظیم تر خلیجی علاقے میں کھیلوں کی عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں

مقابلوں میں شریک ہر کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہا تھا

تینوں علاقوں کے درمیان تبادلوں کے مواقع میں اضافہ ہوا

مشترکہ میزبانی نے انتظامی طریقوں اور ثقافتی آگاہی کو فروغ دیا

نیشنل گیمز چین کا اعلیٰ ترین ملٹی اسپورٹس ایونٹ ہے

ایونٹ عظیم تر خلیجی علاقے کے انضمام کے لئےبہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا

34 کھیلوں اور 419 مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!