ہیفے(شِنہوا)چین نے مشرقی صوبے آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں فیوژن برننگ پلازما تحقیق پر مرکوز ایک بین الاقوامی سائنس پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت متعدد بڑی فیوژن تحقیقاتی پلیٹ فارم عالمی سائنس دانوں کے لئے کھول دئیے گئے ہیں تاکہ مشترکہ سائنسی پیش رفت کو فروغ دیا جا سکے۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس کی جانب سے شروع کیا گیا یہ بین الاقوامی پروگرام عالمی محققین کو چین کے متعدد بڑے فیوژن تحقیقاتی پلیٹ فارموں تک رسائی فراہم کرے گا جن میں ہیفے میں واقع برننگ پلازما تجرباتی سپر کنڈکٹنگ ٹوکاماک سہولت بھی شامل ہے۔



