منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانکندھ کوٹ، کھیلتے ہوئے زنگ آلود گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں...

کندھ کوٹ، کھیلتے ہوئے زنگ آلود گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق، 2 زخمی

انڈس ہائی کے قریب راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کے مطابق کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں مویشی چراتے بچوں کو راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک سے پھٹ گیا جس سے 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8سے 10سال کے درمیان تھی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کر کے مزید گولوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!