پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر عثمان طارق ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے چوتھے پاکستانی بن گئے جبکہ ایلیٹ کلب میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران زمبابوے کیخلاف میچ میں عثمان طارق نے زمبابوے کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک کی۔
30 سالہ سپنر نے پہلے ٹونی منیونگا کو ایل بی ڈبلیو کیا، اگلی ہی گیند پر تاشینگا موسیقیوا کو بولڈ کردیا اور ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کیلئے ویلنگٹن مساکڈزا کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس ہیٹ ٹرک کیساتھ ہی عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے چوتھے پاکستانی بالر بن گئے۔
اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ہیٹ ٹرک کی فہرست میں فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز شامل ہیں۔


