منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینپاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے شیڈول میں ردوبدل، نئی تاریخیں طے...

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے شیڈول میں ردوبدل، نئی تاریخیں طے کرنے کیلئے مشاورت جاری

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ سال ہونیوالے ون ڈے سیریز کے حوالے سے پائے جانیولے خدشات دور کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں آسٹریلوی ٹیم کے دورے کے حوالے سے شیڈول میں ردوبدل کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مارچ 2026 میں طے شدہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز اب اپنے مقررہ وقت پر ہونے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے اور دونوں بورڈز کے درمیان شیڈول کی نئی تاریخوں کیلئے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی شیڈول کے تحت ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ کے درمیان ہونا تھی تاہم اب اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ تینوں میچ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اختتام کے بعد منعقد کئے جائیں۔

دونوں بورڈز شیڈول کی وجہ سے پیدا ہونیوالی مصروفیات کے تناظر میں نئی تاریخیں طے کرنے پر مشاورت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے کچھ عرصہ قبل ایک پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا یہ دورہ آسٹریلیا کے کرکٹ کیلنڈر کا اہم حصہ اور دونوں بورڈز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ کے حوالے سے بہترین رابطہ موجود ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!