منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانفنڈز کا مسئلہ نہیں، چاہتا ہوں شہر میں ترقیاتی کام تیز کئے...

فنڈز کا مسئلہ نہیں، چاہتا ہوں شہر میں ترقیاتی کام تیز کئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شہریوں کیلئے فوری اور معیاری کام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں، میں چاہتا ہوں کہ شہر میں ترقیاتی کام تیز کئے جائیں تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔

وہ اپنی زیر صدارت کراچی کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر نوکے حوالے سے منعقدہ اجلاس خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب اور چیف سیکرٹری آصف شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شدید بارشوں کے بعد کراچی کی سڑکیں زبوں حالی کا شکار ہیں، میگا پروجیکٹس جاری ہیں جس کے باعث بھی ٹریفک کے مسائل ہیں۔

میئر کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی 315 اندرونی گلیاں کافی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، شہر کے 60 اہم سڑکیں بھی دوبارہ تعمیر ہونی ہیں، کراچی کے ترقیاتی کام پر 25 ارب روپے کا لاگت کا تخمینہ ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام انٹرنل سٹریٹ کی سکیمیں منظور کر کے تیزی سے کام کروایا جائے، کراچی بھر میں سٹریٹ لائٹس کی بھی مناسب تنصیب اور مرمت کی جائے، جو گلیاں بنائی جائیں وہاں نکاسی آب کا باقاعدہ نظام بنایا جائے، جو 60 اہم شاہراہیں دوبارہ تعمیر ہونی ہیں اِنکے نکاسی نظام بھی تعمیر کریں، وزیر اعلیٰ نے میئر کو کیماڑی میں آر او پلانٹس کے افتتاح پر مبارکباد دی اور کہ ہمیں عوام کیلئے صاف پانی، اچھی سڑکیں اور بہترین امن و امان یقینی بنانا ہے، سندھ سیف سٹی پروجیکٹ کی شروعات سے ٹریفک کے حادثات میں کمی آئی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!