منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانسعودی چیف آف جنرل سٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ...

سعودی چیف آف جنرل سٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی عرب دیرینہ اورسٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا جبکہ دفاعی تعاون، سکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور مضبوط شراکت داری مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جی ایچ کیو آمد پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے، پاک فوج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!