منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانضمنی انتخابات میں کامیابی، مریم نواز کا اظہار تشکر

ضمنی انتخابات میں کامیابی، مریم نواز کا اظہار تشکر

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخابات میںمسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خدم کرنے والوں کو عوام نے پھر سے سرخرو کردیا۔

جاری بیان میں مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی واضح جیت دراصل عوام کی جانب سے ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے بڑھانے کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی خدمت کرنیوالوں کو عوام نے پھر سے سرخرو کر دیا ہے ، نفرت، کا باب ختم، خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے، وقت اور عوامی ترجیح بدل گئی، پاکستان آگے بڑھ چکا ہے اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا دو ٹوک فیصلہ ہے جو کام کرے گا، وہی ووٹ لے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!