منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانکراچی، افغان شرپسندوں کا پولیس پرحملہ، فائرنگ، گرفتار افراد چھڑوا کر فرار

کراچی، افغان شرپسندوں کا پولیس پرحملہ، فائرنگ، گرفتار افراد چھڑوا کر فرار

کراچی جمالی گوٹھ میں شرپسند عناصر کیخلاف آپریشن کے دوران افغان شرپسندوں نے پولیس پر حملہ کر کے گرفتار افراد کو چھڑوا لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے غیر مقیم افغانی افراد کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا جس پر گرفتار افراد کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کیلئے پولیس پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور گرفتار افراد کو زبردستی چھڑا کر فرار ہوگئے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!