منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانمحسن نقوی کی ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی...

محسن نقوی کی ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

جاری بیان میں وزیرداخلہ نے 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین جبکہ شہید ہونیوالے 3 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کی صحت یابی کی دعاء کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

محسن نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!