جیو چھوان(شِنہوا)چین کا شین ژو-21 انسانی بردار خلائی جہاز خلائی سٹیشن الگ ہوگیا اور شین ژو-20 کے خلا نوردوں کو واپس زمین پر لانے کے مشن کا آغاز کرے گا۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق خلائی جہاز بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 14 منٹ پر خلائی سٹیشن کے مجموعے سے جدا ہوا اور بعد میں زمین سے کنٹرول کے تحت فضا میں دوبارہ داخل ہو کر واپس آئے گا، جس میں خلانورد چھن ڈونگ، چھن ژونگ روئی اور وانگ جئی سوار ہیں۔
سی ایم ایس اے نے بتایا کہ شین ژو-20 خلائی جہاز خلانوردوں کی محفوظ واپسی کی ضروریات پوری نہیں کرتا، اس لئے وہ مدار میں ہی رہے گا اور متعلقہ تجربات جاری رکھے گا۔
سی ایم ایس اے کے مطابق واپسی کے کیپسول کے ویو پورٹ کھڑکی میں باریک دراڑیں پائی گئی ہیں جو غالباً خلائی ملبے کے بیرونی اثر سے پیدا ہوئی ہیں۔


