ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومپاکستانڈیزل کی قلت، پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن نے اوگرا کو خط...

ڈیزل کی قلت، پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن نے اوگرا کو خط لکھ دیا

پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قلت پر اوگرا کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپوں پر ایک ہفتے سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قلت کا سامنا ہے، کوٹے کے مطابق پمپوں کو ہائی سپیڈ ڈیزل فراہم نہیں کیا جا رہا، فراہم کردہ ڈیزل کے تحت مطلوبہ ہدف مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کو ہائی سپیڈ ڈیزل لینے کیلئے کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے، اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خط میں حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور ڈیزل فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!