ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومتازہ ترینچین تمام فریقین کے ساتھ مل کر کوپ 30 میں مثبت اور...

چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر کوپ 30 میں مثبت اور متوازن نتائج کے لئے کام کرے گا،ترجمان

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں کے اصول پر عمل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (کوپ 30) کی 30 ویں کانفرنس آف پارٹیز میں مثبت اور متوازن نتائج حاصل کرے گا اور عالمی موسمیاتی نظم ونسق میں نئے کردار ادا کرے گا۔

کوپ 30 برازیل کے شہر بیلم میں منعقد ہو رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوپ 30 کے صدر کوریا ڈو لاگو نے کہا ہے کہ چین ایسے حل تیار کر رہا ہے جو ہر ایک کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

اس دوران گلوبل نارتھ کی طرف سے جوش و خروش میں کمی یہ اشارہ ہے کہ گلوبل ساؤتھ ترقی کر رہا ہے۔ کچھ تبصرے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ چین نے وہ زیادہ تر وعدے پورے کر لئے ہیں یا پورے کرنے کے راستے پر ہے، جو اس نے دس سال پہلے کئے تھے اور اس طرح پیرس معاہدے کو محفوظ بنایا ہے۔ اسی تناظر میں ترقی یافتہ ممالک کے بجائے گلوبل ساؤتھ قیادت کر رہا ہے۔

ترجمان گو جیا کن نے معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران ان خیالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیرس معاہدے پر دستخط کے 10 سال بعد عالمی موسمیاتی نظم ونسق ایک نازک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین عالمی موسمیاتی نظم ونسق میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے اور کانفرنس کی میزبانی کے لئے کوپ 30 کی صدارت کرنے والے برازیل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

گو نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیلم موسمیاتی سربراہ اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!