اتوار, نومبر 16, 2025
ہومتازہ ترینآبنائے پار ترقی اور تبادلے کے فروغ کے لئے بیجنگ میں فورم...

آبنائے پار ترقی اور تبادلے کے فروغ کے لئے بیجنگ میں فورم کا انعقاد

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں ایک فورم کا انعقاد ہوا جس میں آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف سے آئے ہوئے مہمانوں نے مربوط ترقی کو فروغ دینے اور ثقافتی تبادلے کو آگے بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی تبادلہ ایک اہم روحانی رشتہ ہے جو آبنائے کے دونوں جانب کے عوام کو متحد کرتا ہے جبکہ پرامن اور مربوط ترقی آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

شرکاء نے یہ اپیل بھی کی کہ عمدہ روایتی چینی ثقافت کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔

فورم میں ایک خصوصی نشست بھی شامل تھی جس میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح اور تائیوان کی چین میں واپسی کی 80 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر تائیوان سے تعلق رکھنے والے انقلابی شہداء اور جنگی ہیروز کے ورثاء بھی شریک ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!