اتوار, نومبر 16, 2025
ہومتازہ ترینابوظہبی میں ورلڈ پروفیشنل جیو جتسو چیمپئن شپ کا افتتاح، 22 نومبر...

ابوظہبی میں ورلڈ پروفیشنل جیو جتسو چیمپئن شپ کا افتتاح، 22 نومبر تک جاری رہے گی

ابوظہبی کے ولی عہد اور چیئرمین ایگزیکٹو کونسل شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں مبادلہ ارینا میں ہونیوالی چیمپئن شپ 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

شیخ زید بن محمد بن زاید النہیان نے ورلڈ پروفیشنل جیو جتسو چیمپئن شپ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف مقابلوں کا جائزہ لیا اور ایمیچور کیٹیگری کے نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

انہوں نے کہا یہ چیمپئن شپ نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے اور مستقبل کے چیمپئن تیار کرنے کیلئے ایک موثر عالمی پلیٹ فارم ہے، یہ ایونٹ قیادت کے اس ویژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت جیو جِتسو کے فروغ، کھلاڑیوں کی بھرپور معاونت اور عالمی سپورٹس سٹیج پر امارات کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں، ملک میں اس کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ جیو جِتسو نوجوانوں میں نظم و ضبط، حوصلہ، استقامت اور مضبوط کردار جیسی قدریں پیدا کرتا ہے جو ایک ایسی نئی نسل کی تشکیل میں مدد دیتی ہیں جو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امارات کی نمائندگی فخر کیساتھ کر سکے ۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!