پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز کے شٰدول میں ردو بدل کردی ہے جس کے بعد نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پہلے سہ ملکی سیریز کا آغاز 17نومبر سے ہونا تھا جبکہ نئے شیڈول میں سیریز اب 18 نومبر سے کھیلی جائیگی۔
ٹورنامنٹ کے تمام میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔
سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو کھیلا جائیگا۔
تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا، ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔
سیریز کا فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائیگا۔
پی سی بی کے مطابق سری لنکن اور زمبابوے بورڈ سے مشاورت کے بعد فائنل سمیت سیریز کے تمام میچز پنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔


