متعدد فلموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرنیوالے جاپان کے سنیما آئیکون ٹٹسویا ناکاڈائی 92 برس کی عمر میں چل بسے، ٹٹسویا ناکاڈائی اپنی متعدد فلموں بالخصوص فلم رن اور ہاراگیری میں ناقابل فراموش اداکاری کیلئے مشہور تھے۔
انکی موت کو جاپانی فلم کے سنہری دور کے خاتمے کی علامت قرار دیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق ان کی موت نمونیا کی وجہ سے ہوئی۔
ٹٹسویا ناکاڈائی جاپانی سنیما کی کئی جنریشن کی پہچان بنے، وہ 13دسمبر 1932 کو ٹوکیو میں پیدا ہوئے، کمسنی میں انکے بس ڈرائیور والد کے انتقال کی وجہ سے انکا خاندان مشکلات کا شکار رہا اور آویاما منتقل ہوگیا جہاں انھوں نے بڑی سادہ زندگی گزاری، انہوں نے جاپان کا مشہور ایکٹنگ سکول اور تھیٹر کمپنی مومیجوکو قائم کیا۔


