جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومتازہ ترینچائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو مصنوعات کی نمائش کے لیے بہترین پلیٹ فارم...

چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو مصنوعات کی نمائش کے لیے بہترین پلیٹ فارم قرار

ٹیسلا کی نائب صدر تاؤ لین نے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کو مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک بہترین اور مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔

ٹیسلا کی سائبر کیب کو شنگھائی میں جاری آٹھویں سی آئی آئی ای میں پہلی مرتبہ ایشیا پیسیفک خطے میں پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ گولڈن رنگ کی جدید ڈیزائن والی گاڑی سائنس فکشن طرز کے بیرونی خدوخال کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ جس میں اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈلز موجود نہیں ہوتے اور اسے مکمل خودکار ڈرائیونگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تاؤ لین، نائب صدر ٹیسلا

"ٹیسلا کے لیے یہ ایک شاندار پلیٹ فارم ہے۔ چاہے ہم کسی نئے تصور کو متعارف کرانا چاہیں یا کوئی نیا پروڈکٹ چین اور دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیں۔ سی آئی آئی ای واقعی ہمارے لیے بہترین موقع فراہم کر رہی ہے۔”

تاؤ لین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین کی مضبوط سپلائی چین ٹیسلا کے لیے کارکردگی میں بہتری، اخراجات میں کمی اور جدت کو تیز کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تاؤ لین، نائب صدر ٹیسلا

"میری نظر میں مقامی سپلائی چین صرف کارکردگی بڑھانے اور لاگت کم کرنے تک محدود نہیں ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ یہ ہمیں مقامی سطح پر تیزی سے جدت لانے میں مدد دیتی ہے۔ جب سپلائی چین تحقیق، ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے مراحل سے ہی ہمارے ساتھ جڑ جاتی ہے تو ہم پورے عمل میں ایک ساتھ ترقی اور بہتری کر پاتے ہیں۔”

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آن سکرین ٹیکسٹ:

ٹیسلا کی جانب سے سی آئی آئی ای کو مصنوعات کی نمائش کے لیے بہترین پلیٹ فارم قرار

ٹیسلا کی سائبرکیب پہلی بار ایشیا پیسیفک خطے میں پیش

سائنس فکشن طرز کی سنہری سائبرکیب، مکمل خودکار ڈرائیونگ کے لیے ڈیزائن

چین کی مضبوط سپلائی چین نے لاگت کم اور جدت تیز کر دی ہے۔ٹیسلا نائب صدر

مقامی سپلائی چین سے تیاری اور ڈیزائن میں ہم آہنگ ترقی ممکن ہوئی

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!