شنگھائی میں جاری چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں بین الاقوامی نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد نے چین کی معیشت پر غیرملکی کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کیا ہے۔
بہت سی کمپنیوں کے لئے سی آئی آئی ای صرف چین کی وسیع صارف منڈی تک رسائی کا موقع نہیں بلکہ یہ طویل مدتی سرمایہ کاری، نئی اختراعات اور باہمی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): گلین واووسو، سینئر نائب صدر، امریکی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی "انٹوئیٹو سرجیکل”
“میرے خیال میں سب سے بڑھ کر سی آئی آئی ای کا پلیٹ فارم ہمیں یہ اعتماد دیتا ہے کہ ہم کامیابی کے لئے اپنی دیرپا سرمایہ کاری جاری رکھیں۔ یوں یہ ایک ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں آپ آگے بڑھنے اور نئی اختراعات کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
یہ ایک شاندار پلیٹ فارم ہے جہاں آپ نئی اختراعات دیکھ سکتے ہیں، مختلف فریقین کی رائے سن سکتے ہیں، اور حقیقت میں جان سکتے ہیں کہ کھلے پن کی پالیسی آپ کے کاروبار کے لئے کتنی مفید ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لارس ایکرلین، جنرل منیجر، اے بی بی (چائنہ) لمیٹڈ
“گزشتہ آٹھ برسوں میں سی آئی آئی ای میں شرکت کے دوران ہم اپنے گاہکوں اور شراکت داروں کے ساتھ 100 سے زائد معاہدے کر چکے ہیں جن سے حقیقی کاروباری مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
یہ واقعی ایک متحرک تقریب ہے جہاں ہم اپنے گاہکوں اور شراکت داروں کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں اور چین کے اس ‘سب کے لئے بڑے بازار’ میں دستیاب مواقع سے بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): گیلیس بوگرٹ، ایگزیکٹو نائب صدر، پرنوڈ ریکارڈ
“ ہمیں چین کی دیرپا صلاحیت پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔ اسی لئے ہم یہاں طویل مدتی سرمایہ کاری کے لئے موجود ہیں۔”
چین کی وزارتِ تجارت کے مطابق آٹھویں سی آئی آئی ای نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ نمائش میں 155 ممالک، خطوں اور عالمی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4108 غیرملکی نمائش کنندگان شریک ہوئے، جبکہ نمائش کا کل رقبہ 4 لاکھ 30 ہزار مربع میٹر سے زائد تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): چیپوکا مولینگا، وزیر تجارت و صنعت، زیمبیا
“ہم یہاں مختلف مواقع پر بات چیت کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ زیادہ تر ممالک مشترکہ اقدار اور مشترکہ ترقی کی وجہ سے یہاں آ رہے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): ڈیڈیئر ڈینائر، اکنامک اینڈ کمرشل قونصلر، والونیا اکنامک و کمرشل آفس، سفارتخانہ بیلجیئم، چین
“یہ ہمارے لیے ایک انتہائی اہم نمائش ہے کیونکہ سی آئی آئی ای شراکت داری کے عزم کا مظاہرہ ہے یعنی یہ دکھانا کہ ہم چین کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ چین کے ساتھ کام کرنا ہمارے لئے نہایت اہم ہے، اور ہم یہاں طویل مدت کے لئے موجود رہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام ممکنہ راستے تلاش کریں گے۔”
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
شنگھائی میں سی آئی آئی ای کے نام سے چین کی عالمی درآمدی نمائش جاری ہے
بین الاقوامی کمپنیوں کی ریکارڈ تعداد نمائش میں شریک ہے
غیرملکی سرمایہ کار چین کی معیشت پر اعتماد ظاہر کر رہے ہیں
155 ممالک اور خطوں سے 4 ہزار سے زائد ادارے شریک ہوئے
نمائش کا رقبہ چار لاکھ تیس ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے
سی آئی آئی ای طویل مدتی سرمایہ کاری اور اختراعات کا اہم پلیٹ فارم ہے
نمائش نے کاروبار کے نئے مواقع اور باہمی تعاون کے راستے کھول دئیے
چین کی کھلے پن کی پالیسی کمپنیوں کے لئے اہم تجربات کا باعث بن رہی ہے
مشترکہ اقدار اور ترقی کی وجہ سے زیادہ تر ممالک چین آ رہےہیں
غیرملکی کمپنیاں چین کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری پر یقین رکھتی ہیں


