جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومپاکستانپراکسی وار ہمارے لئے مسئلہ نہیں، دشمن کو ہر محاذ پر شکست...

پراکسی وار ہمارے لئے مسئلہ نہیں، دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پراکسی وار ہمارے لئے مسئلہ نہیں، دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، پاک فوج نے وانا میں 500 سے زائد طلبہ کو ریسکیو کیا، یہ تاریخی آپریشن دنیا یاد رکھے گی، وانا آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں پڑھایا جائے گا۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہاکہ 27 ویں آئینی ترمیمی بل پڑھے بغیر شور و غل کرنے اور بیانیہ بنانے سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وانا میں پاک فوج نے 500 سے زائد طلبا کو بازیاب کیا، پاک فوج کا یہ تاریخی آپریشن تھا جس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس تاریخی آپریشن کو دنیا یاد رکھے گی، یہ آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں پڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی، دشمن مورچے چھوڑ کر بھاگ گیا تھا، یہ پراکسی وار تو ہمارے لئے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!