جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد کچہری دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اسلام آباد کچہری دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متن میں شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں، مقدمے میں دھماکے کے باعث پیدا ہونیوالے خوف و ہراس اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے حاصل شواہد کو فارنزک ٹیموں کے سپرد کردیا گیا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!