جمعہ, نومبر 7, 2025
ہومLatestچین۔مصر انجینئرنگ تعاون کے 5سال مکمل ہونے پر عین شمس یونیورسٹی میں...

چین۔مصر انجینئرنگ تعاون کے 5سال مکمل ہونے پر عین شمس یونیورسٹی میں جشن

قاہرہ(شِنہوا)مصر کی عین شمس یونیورسٹی نے چینی تعاون سے قائم کردہ اپنی لوبان ورکشاپ کی پانچویں سالگرہ منائی جس نے انجینئرنگ کی تعلیم اور فنی تربیت کے شعبوں میں چین-مصر تعاون کی بڑھتی ہوئی شراکت کو اجاگر کیا۔

ورکشاپ کے سربراہ عادل الصباغ نے اس شراکت کو نہایت فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ رابطہ، آلات کی جدت اور نئے منصوبوں نے عملی تربیت کے معیار کو مضبوط بنایا ہے۔

عادل الصباغ نے کہا کہ ماضی میں ہمیں سہولیات کی کمی کا سامنا تھا لیکن اب طلبہ جدید مشینوں پر تربیت حاصل کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ مشینیں فیکٹریوں میں موجود مشینوں سے بھی زیادہ جدید ہوتی ہیں۔

الصباغ نے کہا حال ہی میں عین شمس یونیورسٹی کے 19 انجینئرنگ طلبہ نے چین کا مطالعاتی دورہ کیا جس میں انہوں نے یونیورسٹیوں، فیکٹریوں اور جدید لیبارٹریوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے تبادلے مواقع بڑھانے اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے نہایت اہم ہیں۔

ایک ہزار 200 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل لوبان ورکشاپ 2020 کے آخر میں تیانجن لائٹ انڈسٹری ووکیشنل ٹیکنیکل کالج، تیانجن ٹرانسپورٹیشن ٹیکنیکل کالج اور عین شمس یونیورسٹی کے تعاون سے قائم کی گئی تھی۔

یہ مصر میں 2 لوبان ورکشاپس میں سے ایک ہے جن میں سے دوسری قاہرہ کے ایڈوانسڈ ٹیکنیکل سکول برائے مینٹیننس ٹیکنالوجی میں واقع ہے۔ دونوں ورکشاپوں کا مقصد اعلیٰ تربیت اور طلبہ پر مرکوز تعلیم کے ذریعے ہنرمند گریجویٹس تیار کرنا اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!