جمعہ, نومبر 7, 2025
ہومLatest8 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش کے لئے سامان شنگھائی پہنچ...

8 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش کے لئے سامان شنگھائی پہنچ گیا

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ایک خاتون سی آئی آئی ای بازار سٹی ارینا میں مصنوعات کا انتخاب کر رہی ہے۔ آٹھواں چین بین الاقوامی درآمدی ایکسپو (سی آئی آئی ای) یہاں 5 تا 10 نومبر منعقد ہونے والا ہے۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی کسٹمز نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ آمدہ 8 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای)کے لئے جمعہ تک مجموعی طور پر 289 کھیپوں کی کلیئرنس مکمل کر لی گئی ہے جن کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 47 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی منظوری کے بعد شنگھائی کسٹمز اس بار نمائش کے لئے ایک نیا ’’سی آئی آئی ای ایکسپریس‘‘ ماڈل آزما رہا ہے۔ اس ماڈل کے تحت زیورات جیسی زیادہ قیمت والی اشیاء کو بغیر ڈیوٹی کے ڈسپلے اور تجارتی مقاصد کے لئے براہ راست نمائش کے مقام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ماضی میں شنگھائی کے مرکزی شہری علاقے میں کوئی مکمل بانڈڈ زون موجود نہیں تھا۔

اس پائلٹ پروگرام کے تحت 12 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر مالیت کے زیورات کی پہلی کھیپ پہلے ہی نمائش کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ یہ نمائش 5 نومبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی۔

2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے سی آئی آئی ای عالمی مصنوعات کو چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے ایک سنہری دروازہ ثابت ہوا ہے۔ شنگھائی کسٹمز نے اب تک 12 ممالک سے جانوروں اور پودوں کی مصنوعات اور خوراک کی 74 کھیپوں کو کلیئر کیا ہے جو چین میں پہلی بار پیش کی جا رہی ہیں۔ ان میں مالٹا سے ٹونا مچھلی، افغانستان سے انار، آسٹریلیا سے ایواکاڈو اور بینن سے انناس شامل ہیں۔

چین۔ہینان۔امر یکی وکیل۔کنگ فو
+ posts

چین کے شہر ڈینگ فینگ میں شاؤلین ایپو مارشل آرٹس اسکول میں محمد اللہ ڈرنکن فسٹ کی مشق کررہا ہے۔ (شِنہوا)

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!