جمعہ, نومبر 7, 2025
ہومLatestتعلقات درست راستے پر واپس لانے کے لئے کینیڈا کے ساتھ کام...

تعلقات درست راستے پر واپس لانے کے لئے کینیڈا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں،چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں 32 ویں ایشیا-بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک)کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کینیڈا کے وزیراعظم مارک کاررنی سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

گیونگ جو، جنوبی کوریا(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین دونوں اقوام کے بہتر مفاد کے لئے چین-کینیڈا تعلقات کو جلد از جلد مثبت، مستحکم اور پائیدار ترقی کے درست راستے پر واپس لانے کے لئے کینیڈا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

32ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران شی نے کہا کہ اس سال چین اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کی 55 ویں اور تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین-کینیڈا تعلقات نے بحالی اور بہتری کی مثبت رفتار دکھائی ہے جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے لئے مفید ہے۔

شی نے کینیڈا کے اس بیان کو سراہا کہ وہ عملی اور تعمیری انداز میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

شی نے مزید کہا کہ چین اقوام متحدہ جیسے کثیر الجہتی فریم ورک کے اندر کینیڈا کے ساتھ اپنے رابطے اور تعاون کو بڑھانے، ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی نظم ونسق کی تعمیر کو فروغ دینے اور بین الاقوامی انصاف اور مساوات کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔

وزیراعظم کارنی نے کہا کہ 55 سال پہلے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے کینیڈا اور چین نے ایک طویل عرصے تک اچھے تعلقات برقرار رکھے ہیں۔

کارنی نے کہا کہ نئی کینیڈین حکومت چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور فروغ دینے، سفارتی تعلقات کے قیام کے اصل مقصد کو زندہ کرنے، ضائع شدہ وقت کی تلافی کرنے، دو طرفہ تعاون کو دوبارہ شروع کرنے اور عملی اور تعمیری انداز میں کینیڈا-چین تعلقات میں زیادہ نتائج حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی معاملات میں کینیڈا اور چین یکساں سوچ رکھتے ہیں اور کثیر الجہتی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے، آزاد تجارت کی حفاظت کرنے اور بین الاقوامی اقتصادی نظام کی اصلاح کو فروغ دینے کے لئے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔

دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو دوبارہ شروع کرنے، باہمی تشویش کے مخصوص اقتصادی اور تجارتی مسائل کے حل کو فروغ دینے، مثبت رفتار کو مستحکم کرنے اور مشترکہ طور پر چین-کینیڈا تزویراتی شراکت داری کی ترقی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

چین۔ہینان۔امر یکی وکیل۔کنگ فو
+ posts

چین کے شہر ڈینگ فینگ میں شاؤلین ایپو مارشل آرٹس اسکول میں محمد اللہ ڈرنکن فسٹ کی مشق کررہا ہے۔ (شِنہوا)

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!